"الخدمت فاؤنڈیشن اور ریسکیو 1122 کے تحت جامشورو میں ایمرجنسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد"
جامشورو (پریس ریلیز)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے والنٹیئر مینجمنٹ شعبے اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے اسریٰ میڈیکل یونیورسٹی ہاسپٹل، جامشورو میں ایک روزہ ایمرجنسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں شرکاء کو فرسٹ ایڈ، سی پی آر، سانپ کے کاٹنے، اور آگ سے بچاؤ جیسے اہم موضوعات پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔
تقریب میں ڈائریکٹر الخدمت پروگرام سندھ مقصود خان، ڈپٹی کمانڈر ریسکیو 1122 سید یاسین شاہ، حافظ خلیل الرحمن کورائی اور ڈاکٹر سجاد قاضی نے خصوصی شرکت کی۔
مقصود خان نے کہا کہ "الخدمت ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے، اور ایسی ورکشاپس نوجوان والنٹیئرز کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل کے لیے تیار کرتی ہیں۔"
سید یاسین شاہ نے تربیت کے دوران کہا کہ "سی پی آر اور فرسٹ ایڈ جیسے اقدامات بروقت کیے جائیں تو قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں۔"
ڈاکٹر سجاد قاضی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسریٰ ہاسپٹل کی آئندہ بھی مکمل معاونت کا اعلان کیا۔