لانڈھی ٹاؤن کا 3.57 ارب روپے کا بجٹ منظور — عوامی ریلیف، ترقیاتی منصوبوں اور پانی کی فراہمی کو ترجیح

لانڈھی ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے — سال 2025-26 کا بجٹ پیش

کراچی (رپورٹ):
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لانڈھی نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 3 ارب 57 کروڑ 35 لاکھ 48 ہزار 900 روپے کا بجٹ پیش کر دیا۔ بجٹ اجلاس میں 16 کروڑ 74 لاکھ 82 ہزار 650 روپے کی فاضل رقم بھی ظاہر کی گئی، جو مالی نظم و ضبط اور شفافیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

آمدنی و اخراجات کی تفصیل

  • کل آمدنی: 
  • مختلف حکومتی ذرائع: 3 ارب 5 کروڑ 55 لاکھ 56 ہزار 462 روپے
  • ٹاؤن کے اپنے ذرائع آمدنی: 21 کروڑ 80 لاکھ روپے
  • کل اخراجات: 3 ارب 74 کروڑ 10 لاکھ 31 ہزار 550 روپے

    بجٹ میں درج نمایاں اخراجات:

  • تنخواہوں کی مد میں: 2 ارب 22 کروڑ 41 لاکھ 41 ہزار 550 روپے
  • ترقیاتی اخراجات: 62 کروڑ 41 لاکھ روپے
  • مرمت و دیکھ بھال (Repair & Maintenance): 69 کروڑ 98 لاکھ روپے
  • contingency (ہنگامی اخراجات): 19 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار روپے
 

چیئرمین عبدالجمیل خان کا خطاب

چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

"ہماری ٹاؤن انتظامیہ نے کئی برسوں سے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی بھی اپنے ذرائع آمدنی سے کی، جو ہماری مالیاتی خود انحصاری اور پائیدار گورننس کا ثبوت ہے۔"

انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ:

"واٹر بورڈ کو پابند کیا جائے کہ وہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے، کیونکہ بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے لانڈھی میں نقصِ امن کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔"

چیئرمین نے مزید کہا کہ:

"آئندہ مالی سال میں عوام کو مزید نئے پارکوں کا تحفہ دیا جائے گا، اور پانی کے مسئلے کے حل کے لیے 5 یوسیز میں اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی لائنوں کی تنصیب کا آغاز کیا جا چکا ہے۔"

 بجٹ میں شامل عوامی ریلیف کے نکات

  •  نئے پارکس کی تعمیر اور تزئین و آرائش
  • سیوریج لائنوں کی بہتری اور پانی کی منصفانہ فراہمی
  • ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی
  • ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور ترجیحاتی بنیادوں پر عمل درآمد
  • وسائل میں بچت کے ذریعے اضافی عوامی سہولیات کا منصوبہ
 
     
     

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی