ناظم آباد ٹاؤن میں پاک ونڈر گراؤنڈ کی بحالی، عوامی تفریحی سہولیات میں بہتری کا عمل جاری

Nazimabad Town Park Renovation | Karachi Local News

پاک ونڈر گراؤنڈ کی بحالی کے لیے چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن کے اقدامات

Nazimabad Town Park Renovation in Karachi with swings and jogging track

کراچی (پ ر) چیئرمین ناظم آباد ٹاون سیدمحمد مظفر کی ہدایت پر ڈائریکٹرایڈمن ظہیر احمد کی سربراہی میں فوکل پرسن کلک عثمان غنی کا انجینئر کلک اقبال حمید کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر01 پاک ونڈر گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ فوکل پرسن کلک عثمان غنی نے انجینئر کلک اقبال حمید کو پاک ونڈر گراؤنڈ کی فوری بحالی اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرایا۔

اس موقع پر یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ پارک کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا گیا۔ فوکل پرسن کلک عثمان غنی نے پارک میں بچوں کے جھولوں کی تنصیب اور تفریحی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے انجینئر کلک اقبال حمید کو آگاہ کیا۔

“ڈائریکٹر ایڈمن ظہیر احمد نے کہا کہ عوامی تفریحی مقامات کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ”

پاک ونڈر گراؤنڈ کی تنظیم نو اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فوکل پرسن کلک عثمان غنی نے کہا ہماری کوشش ہے کہ عوام کو خوشگوار ماحول اور صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں، تاکہ بچوں، بزرگوں اور فیملیوں کو ایک خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سیدمحمد مظفر کی ہدایت پر محکمہ باغات کا عملہ مرحلہ وار ناظم آباد ٹاون کے پارکس کی بحالی کے لیے شب و روز مصروف ہے۔ اس سلسلے میں ناظم آباد ٹاون کے مختلف پارکس میں کام جاری ہیں جن میں جاگنگ ٹریک، بچوں کے لئے جھولے، مونومنٹ، بینچوں کی مرمت، نئی بینچوں کی تنصیب، اور کینوپی کے کام شامل ہیں۔

ذرائع: ناظم آباد ٹاؤن پریس ریلیز

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی