پاکستان ڈاؤن سنڈروم ایسوسی ایشن کا جشنِ آزادی پر شمولیت اور مساوات کا پیغام

پاکستان ڈاؤن سنڈروم ایسوسی ایشن کا جشنِ آزادی پر شمولیت اور مساوات کا پیغام پاکستان ڈاؤن سنڈروم ایسوسی ایشن کراچی میں جشن آزادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان ڈاؤن سنڈروم ایسوسی ایشن (PDSA) کراچی نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کو بھرپور جوش، حب الوطنی کے جذبے اور رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اپنے بحالی مراکز، گلستانِ جوہر میں منایا۔ اس موقع پر مختلف پروگرامز، تقاریر اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں بچوں، والدین اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

"جب ہم آزادی کا جشن مناتے ہیں، تو ہمیں ایک جامع اور سب کے لیے برابر پاکستان کے عزم کی بھی تجدید کرنی چاہیے۔" — حاجی عابد لاشاری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عابد لاشاری، چیف ایگزیکٹو آفیسر PDSA پاکستان نے مساوات، شمولیت اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسی نعمت ہے جو بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد معاشرے میں ایک مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں اور ہمیں ان کے لیے مواقع پیدا کرنے چاہئیں۔

انہوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی قیادت اور خوابوں کی بدولت ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی گئی۔ تقریب میں حاجی محمد مبین میمن، مس صنعیلا مبین، مس نیلم تنویر، مس دعا نظامانی، مس طرفہ، مس عظمیٰ، مس فرحین، مس زرلش، مس ماہ نور اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

پاکستان ڈاؤن سنڈروم ایسوسی ایشن کراچی میں جشن آزادی

مہمانوں نے ذہنی معذوری کا شکار بچوں کی بحالی کے لیے PDSA کی کاوشوں کو سراہا، جو محکمہ برائے معذور افراد کی خودمختاری (DEPD)، حکومتِ سندھ کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ بچوں نے قومی نغمے پیش کیے، کیک کاٹا گیا اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

تقریب کا اختتام پاکستان میں شمولیت، وقار اور برابری کے مواقع کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ ہوا، تاکہ ہر شہری ایک مضبوط، متحد اور خوشحال وطن کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی