سندھ میں اشتہارات کی شفاف ادائیگیوں کے لیے اہم اجلاس — سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت

سندھ میں اشتہارات کی شفاف ادائیگیوں کے لیے اہم اجلاس — سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت

Secretary Information Sindh Nadeem ur Rehman Memon chairing a high-level meeting on advertisement payments at Karachi Information Directorate

کراچی: — سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری اشتہارات کی ادائیگیوں کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکریٹری اطلاعات نے تمام میڈیا اداروں کو اشتہارات کی مد میں بروقت اور شفاف ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی، تاکہ حکومت اور میڈیا کے مابین اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات معیزالدین پیرزادہ، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو، ڈپٹی ڈائریکٹرز سارنگ لطیف چانڈیو، ظفراللہ ملاح اور اطلاعات افسر لیاقت جمالی شریک ہوئے۔

افسران نے اجلاس کے دوران واجب الادا رقوم، جاری ادائیگیوں کی صورتحال اور انتظامی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکریٹری اطلاعات نے ہدایت دی کہ میڈیا اداروں کے ساتھ روابط کو مزید مؤثر بنایا جائے، اشتہارات سے متعلق ادائیگیوں کے نظام کو فعال، تیز تر اور مکمل شفاف بنایا جائے، تاکہ کسی بھی قسم کی بداعتمادی یا تاخیر کا خاتمہ ممکن ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام اقدامات بہتر طرز حکمرانی (Good Governance) کے اصولوں کے مطابق ہوں گے، اور ادائیگیوں میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شفاف، منظم اور مؤثر اشتہاری نظام سے نہ صرف حکومتی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ عوامی معلومات تک رسائی کا معیار بھی بلند ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی