الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیم دوست اقدام: تھرپارکر کے 800 بچوں کو مفت تعلیمی کورسز اور نصابی کتب فراہم

"الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تھرپارکر کے بچوں کو مفت تعلیمی کتابیں فراہم کرتے ہوئے رضاکار"

 مٹھی (نمائندہ خصوصی):
الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت ضلع تھرپارکر کے پسماندہ علاقوں میں تعلیمی انقلاب کی ایک اور روشن مثال قائم کرتے ہوئے 21 چونرا اسکولز میں 800 سے زائد بچوں کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مفت نصابی کتب فراہم کی گئیں۔

اس اقدام کا مقصد صحرائے تھر جیسے دور دراز اور محروم علاقے کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ بھی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

تقریب کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی ذمہ داران نے کہا:

"ہم تھر کے بچوں کے ہاتھوں میں علم کی شمع تھما کر ان کے مستقبل کو روشن کر رہے ہیں۔ یہ صرف ایک تعلیمی قدم نہیں بلکہ پورے علاقے میں ترقی، آگہی اور بیداری کی بنیاد ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ:

"الخدمت فاؤنڈیشن تعلیم کو بنیادی انسانی حق سمجھتی ہے اور ہر محروم طبقے تک معیاری تعلیمی سہولیات پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔"

چونرا اسکولز میں مفت تعلیم، کتابیں، اور دیگر تعلیمی سہولیات کی فراہمی اسی مشن کا حصہ ہیں۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ الخدمت مستقبل میں بھی تھرپارکر سمیت ملک کے دیگر محروم علاقوں میں تعلیمی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی