سرسید یونیورسٹی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شاندار یوم تشکر

 

"سرسید یونیورسٹی میں یوم تشکر کی ریلی میں طلبا اور چانسلر اکبر علی خان قومی نعرے لگا رہے ہیں، پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ تقریب کا منظر"

کراچی (اسٹاف رپورٹر) : سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا، اساتذہ، اور انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے دوران طلبا نے "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگا کر قومی جذبہ مزید بیدار کیا۔

چانسلر سرسید یونیورسٹی، اکبر علی خان نے ریلی میں خصوصی شرکت کی اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری قومی سلامتی کی مضبوط ضامن ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نظم و ضبط اپنانا ہوگا اور جدید تعلیمی مہارتوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی، اساتذہ، اور دیگر عملہ بھی موجود تھے جنہوں نے اس قومی جذبے کی تقویت میں حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اس شاندار تقریب کے کامیاب انعقاد پر تمام طلبا، اساتذہ، اور عملہ کا شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی