یومِ تکبیر قومی غیرت، دفاعی خودمختاری اور ایٹمی طاقت کی علامت ہے: چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان

 28 مئی 1998ء کا دن پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا دن ہے، قوم کو ترقی اور تحفظ کے سفر کی یاد دلاتا ہے

 

یومِ تکبیر 28 مئی، چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان کا بیان

کراچی (پ ر) – چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کا دن پاکستان کی قومی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، جس دن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا کے سامنے اُبھرا۔ یہ دن اس حقیقت کا غماز ہے کہ پاکستان نے اپنی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 11 مئی 1998ء کو بھارت کی جانب سے کیے گئے ایٹمی دھماکوں نے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی کو پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

اس موقع پر ٹی ایم سی لانڈھی کے محمد ابراہیم عمرانی نے کہا کہ یومِ تکبیر نہ صرف ہماری سائنس اور ٹیکنالوجی کی کامیابی ہے بلکہ یہ دن ہمیں اپنے عزم، اتحاد اور قربانیوں کی یاد بھی دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے اس دن دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تعمیر و ترقی کے اُس سفر کو تیز کریں جو ہمیں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرے۔

 

 




 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی