لانڈھی ٹی ایم سی میں کرپشن کا طوفان، میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی پر سنگین الزامات


Municipal Commissioner Ibrahim Imrani accused of massive corruption in Landhi Town Karachi

رپورٹ: ظہور احمد سروہی | کراچی

لانڈھی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (TMC) میں کرپشن کی ایک اور دل دہلا دینے والی داستان سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر ابراھیم عمرانی نے جعلی فائلوں پر دستخط کر کے ہر ماہ لاکھوں روپے بٹورنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

🔍 اہم انکشافات:

🔴 تمام ڈپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرز پر ماہانہ نذرانہ دینے کا دباؤ
ابراہیم عمرانی نے مبینہ طور پر ٹی ایم سی لانڈھی کے ہر شعبے کے ڈائریکٹرز کو زبردستی کہا ہے کہ وہ ایک خاص رقم ماہانہ جمع کرائیں، ورنہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

🔴 ذاتی اخراجات بھی سرکاری وسائل سے پورے کیے جا رہے ہیں
باوثوق ذرائع کے مطابق، موصوف اپنے نئے گھر کی تعمیر و مرمت کے اخراجات بھی ڈائریکٹرز کے ذمے ڈال چکے ہیں۔

🔴 چیئرمین لانڈھی ٹاؤن کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے
یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ابراہیم عمرانی چیئرمین لانڈھی ٹاؤن کی اتھارٹی کو خاطر میں نہیں لا رہے، اور دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کا تعلق "اعلیٰ شخصیات" سے ہے، اس لیے ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔


📣 عوامی اور بلدیاتی حلقوں کا شدید ردعمل:

لانڈھی ٹاؤن کے متعدد بلدیاتی ورکرز، سماجی رہنماؤں، اور عوام نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ:

ابراہیم عمرانی جیسے بدعنوان اور نااہل افسر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
ٹی ایم سی لانڈھی کو کرپشن سے پاک کیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

  

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی