پارک گروپ کا دبئی میں نیا دفتر اور اسٹریٹجک رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ "عجمان کریک ٹاورز" کا آغاز

Park Group launches new office in Dubai and Ajman Creek Towers real estate project, offering premium waterfront living

دبئی (خصوصی رپورٹ، پیپلز ٹی وی پاکستان)
ریئل اسٹیٹ کے عالمی منظرنامے میں ایک نیا سنگ میل قائم کرتے ہوئے، پارک گروپ نے متحدہ عرب امارات میں اپنے نئے دفتر کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام کمپنی کی تیز رفتار ترقی اور خطے میں اپنے اثرورسوخ کو مزید مضبوط بنانے کے وژن کا حصہ ہے۔

نیا دفتر نہ صرف پارک گروپ کے لیے یو اے ای میں کاروباری ترقی کا ایک مرکزی مرکز بنے گا، بلکہ سرمایہ کاروں، پارٹنرز اور کلائنٹس سے بہتر رابطے کا ذریعہ بھی فراہم کرے گا۔ کمپنی کا مقصد متحدہ عرب امارات کے تیزی سے ترقی پذیر ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں مزید مواقع پیدا کرنا اور عالمی معیار کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔

Park Group launches new office in Dubai and Ajman Creek Towers real estate project, offering premium waterfront living

 
عجمان کا پہلا رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ "Ajman Creek Towers" دبئی میں لانچ

پارک گروپ کی جانب سے یو اے ای کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے "Ajman Creek Towers" کے منصوبے کو دبئی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی عجمان بیسڈ پراجیکٹ کو دبئی میں باضابطہ لانچ کیا جا رہا ہے۔

یہ پروجیکٹ واٹر فرنٹ پر پرتعیش زندگی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ صرف 750 درہم فی مربع فٹ سے شروع ہونے والی قیمتوں کے ساتھ، "Ajman Creek Towers" سرمایہ کاروں اور رہائشیوں دونوں کے لیے ایک مثالی انتخاب ثابت ہو رہا ہے۔

6 سالہ آسان اقساط پر سرمایہ کاری کا سنہری موقع

پارک گروپ اور GJ پراپرٹیز کی شراکت داری اس پراجیکٹ میں ایک نئے اعتماد کی بنیاد بن رہی ہے۔ اس منصوبے کے لیے 6 سالہ اقساط پر مبنی فلیکس ایبل پیمنٹ پلان متعارف کرایا گیا ہے، جس سے درمیانے درجے کے سرمایہ کار بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

پارک گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد سعید مرزا نے کہا:

"ہم GJ پراپرٹیز کے ساتھ اس اہم شراکت داری پر خوش ہیں۔ عجمان کریک ٹاورز دبئی اور عجمان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئی روح پھونکنے والا منصوبہ ہے جو پرتعیش مگر قابلِ برداشت طرزِ زندگی فراہم کرے گا۔"

جبکہ GJ پراپرٹیز کے سی ای او علی جابر نے کہا:

"پارک گروپ کے ساتھ ہمارا اشتراک ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ منصوبہ یو اے ای کی پراپرٹی مارکیٹ میں ایک نیا معیار قائم کرے گا۔"

 
Park Group launches new office in Dubai and Ajman Creek Towers real estate project, offering premium waterfront living

پارک گروپ کے بارے میں

پارک گروپ دبئی ایک معروف رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور سیلز مینجمنٹ فرم ہے جو یو اے ای میں جدید، پائیدار اور معیاری منصوبے متعارف کرانے میں پیش پیش ہے۔ کمپنی کی خدمات میں پراپرٹی سیلز، مارکیٹنگ، اور سرمایہ کاری سے متعلقہ مکمل حل شامل ہیں۔

GJ پراپرٹیز کے بارے میں

GJ پراپرٹیز یو اے ای میں رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کا ایک قابلِ اعتماد نام ہے، جو اب تک 15 کامیاب پراجیکٹس مکمل کر چکی ہے اور 25 منصوبے زیرِ تعمیر ہیں۔ یہ کمپنی شہری طرزِ زندگی کو نئے رنگ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی