سندھ سیکریٹریٹ میں سینوا انتخابات 2025، الشہباز پینل کی جیت یقینی قرار

سندھ سیکریٹریٹ سینوا انتخابات 2025 – الشہباز پینل کا منشور اور عزم

سندھ سیکریٹریٹ میں سینوا انتخابات – الشہباز پینل کا عزم اور منشور

سندھ سیکریٹریٹ سینوا انتخابات 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سیکریٹریٹ ایمپلائز (نان گزیٹڈ) ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات 28 اگست 2025 کو ہوں گے۔ الشہباز پینل نے اپنے منشور اور عزم کا اعلان کرتے ہوئے تمام ملازمین سے قلم 🖋 کو ووٹ دینے کی پرزور اپیل کی ہے۔

بانی رہنما مستقیم ہاشمانی نے کہا: "یہ آزادی کامیابی کی ہے اور 28 اگست کا دن تبدیلی کا دن ہوگا۔"

بانی رہنما سلیم راجپر کا کہنا تھا کہ ملازمین کے حقوق کے لیے بھرپور دفاع کیا جائے گا اور کسی بھی کرپشن یا اقربا پروری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین علی حیدر بیہن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم خدمت کو ایمان سمجھ کر آئے ہیں، ہر ملازم بلا تفریق برابر حق رکھتا ہے۔

منشور میں شامل نکات کے مطابق:

  • ملازمین کے مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔
  • سینوا سوسائٹی کو مثالی ماڈل میں تبدیل کیا جائے گا۔
  • انتخابات کے بعد تین ماہ میں سینوا سوسائٹی کے انتخابات کرائے جائیں گے۔
  • ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے گا۔
  • ملازمین کے لیے پلاٹ، رہائش اور فلاحی سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات ہوں گے۔
لیاقت علی سولنگی، اسحاق پنہور اور عابد بلوچ نے مشترکہ بیان میں کہا: "ہم سب ایک ہیں اور مقصد صرف ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہے۔"

سندھ سیکریٹریٹ کے معزز ساتھی شاہنواز سموں اور ان کی ٹیم نے سابق قیادت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے قلم کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔ ترجمان الشہباز پینل حیدر جونیجو نے کہا کہ ہم وعدے نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

#ShahbazPanel #VoteForPen #SENWAElections2025

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی