کراچی کی بارش نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کی کرپشن اور بدانتظامی بے نقاب کردی

کراچی کی بارش نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کی کرپشن اور بدانتظامی بے نقاب کردی

کراچی (رپورٹ: فاروق ابراہیم) — کراچی میں دو دن سے جاری برسات نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کی مبینہ کرپشن، بدانتظامی اور بیڈ گورننس کا پردہ چاک کردیا ہے۔ معمولی بارش کے باوجود علاقے کی اہم سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

کراچی بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع
بارش کے بعد نیو کراچی کی مرکزی سڑک پر پانی جمع — ٹریفک متاثر

نالوں کی صفائی نہ ہونے سے نکاسی آب کا نظام ناکام

علاقہ مکینوں کے مطابق نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کا پورا نظام بیٹھ گیا۔ بجٹ میں بھاری فنڈز مختص کیے جانے کے باوجود بارش کے بعد گندا پانی گلی محلوں میں جمع ہوگیا۔

کراچی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کا مسئلہ
نالوں کی صفائی نہ ہونے سے گندہ پانی گلیوں میں پھیل گیا

عوامی ردعمل اور کرپشن کے الزامات

مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کے افسران مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہیں اور صرف کاغذی کارروائی کے ذریعے فنڈز ہڑپ کرلیے جاتے ہیں۔

شہریوں کا مطالبہ

متاثرہ مکینوں نے حکومتِ سندھ اور محکمہ بلدیات سے فوری نوٹس لینے، کرپشن کی شفاف انکوائری کروانے اور نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مطالبہ کیا۔

کراچی بارش کے بعد گھروں میں پانی داخل
بارش کے بعد گھروں میں پانی داخل — شہری سخت مشکلات کا شکار

گندا پانی جمع ہونے سے ڈینگی اور دیگر امراض پھیلنے کا خطرہ

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی