جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز مسلم لیگ ہاؤس میں قومی پرچم لہرا کر، مہناز اختر اور لبنیٰ عروج کا اہم اعلان

 

Muslim League (N) flags off Independence Day celebrations with national flag hoisting ceremony at Karachi Division Headquarters

کراچی (اسٹاف رپورٹر):
مسلم لیگ (ن) سندھ شعبہ خواتین کی ترجمان محترمہ لبنٰی عروج نے اعلان کیا ہے کہ ڈویژنل صدر محترمہ مہناز اختر کی ہدایت پر کراچی ڈویژن کے تمام سات اضلاع میں جشنِ آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

آج مسلم لیگ ہاؤس میں قومی پرچم لہرا کر جشنِ آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، جو کہ 14 اگست تک جاری رہیں گی۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر محترمہ مہناز اختر تقریب کی صدارت کریں گی، جہاں پارٹی کارکنان اور ضلعی نمائندگان شرکت کریں گے۔

لبنٰی عروج نے مزید کہا کہ اس سال جشنِ آزادی کے ساتھ معرکۂ حق کو بھی بھرپور انداز میں منایا جائے گا، کیونکہ پاکستانی قوم نے بھارتی دہشتگردی کو شکست دے کر دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مودی سرکار کو دن میں تارے دکھا دیے گئے ہیں" اور اب ہر پاکستانی کو اس تاریخی جدوجہد پر فخر ہے۔

مہناز اختر کی قیادت میں پوری تنظیم فعال ہو چکی ہے، اور پارٹی کی نظریاتی و تنظیمی بنیادیں مزید مستحکم کی جا رہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی