نیو کراچی ٹاؤن کے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات میں نصابی کتابوں اور اسکول بیگز کی تقسیم

Textbooks and School Bags Distributed to Government School Students in New Karachi Town
Chairman Muhammad Yousuf distributing school bags to students in New Karachi

کراچی (پریس ریلیز)

نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف کی زیرِ صدارت آرٹس کونسل نیو کراچی میں سرکاری بلدیاتی اسکولوں کے طلباء و طالبات میں نصابی کتابوں اور اسکول بیگز کی تقسیم کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر امیر ضلع شمالی جماعت اسلامی طارق مجتبیٰ، مونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ، وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، ڈائریکٹر ایجوکیشن سید مزمل عباس، تعلیمی کمیٹی نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین عمران فقیر، اور دیگر معززین موجود تھے۔

تعلیمی انقلاب کی جانب قدم

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خطاب میں کہا کہ ہم چیئرمین محمد یوسف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے گورنمنٹ اسکولوں کے طلبہ کے لیے نصابی کتب و بیگز کی مفت تقسیم کا احسن اقدام اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو وہ سہولیات میسر نہیں جو نجی اسکولوں میں ہیں۔ اسی لیے یہ اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

چیئرمین محمد یوسف کا پیغام

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ہم تعلیم کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔ ہم نے پارکوں، پانی، سڑکوں سمیت بنیادی سہولیات پر کام کیا ہے لیکن ہمارا اصل ہدف تعلیمی نظام کی بہتری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یو سی 10 اور الیون جی میں واقع شیخ سعدی اسکول کو ازسرِ نو تعمیر کیا گیا ہے اور جلد وہاں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

شجرکاری اور اختتام

تقریب کے اختتام پر چیئرمین محمد یوسف اور منعم ظفر خان نے آرٹس کونسل سے متصل میدان میں شجرکاری بھی کی اور شہر کو ہرا بھرا رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی