چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا طلبہ و طالبات کے ہمراہ شجرکاری مہم کا افتتاح

غریب آباد سے لیاری ایکسپریس وے کے اطراف سرسبز ماحول کے قیام کے لیے 150 سے زائد پودے لگائے گئے

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب طلبہ و طالبات کے ہمراہ شجرکاری کرتے ہوئے

کراچی (پ ر) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے آئی بی اے یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ غریب آباد سے لیاری ایکسپریس وے کے اطراف شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔

اس مہم میں وائس چیئرمین اسحاق تیموری، ٹاؤن میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چیئرمین فراز حسیب کی زیر قیادت آئی بی اے یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے شجرکاری کا آغاز کیا اور مختلف مقامات پر درخت لگا کر ماحول دوست پیغام دیا۔

شجرکاری ماحول اور صحت کے لیے ضروری ہے - فراز حسیب

اس موقع پر چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ شجرکاری صرف ماحول کو خوشگوار بنانے کا ذریعہ نہیں بلکہ انسانی صحت، زمینی درجہ حرارت میں کمی اور آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 150 سے زائد پودے لگائے گئے، جن کی باقاعدہ دیکھ بھال کے لیے مربوط نظام بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

طلبہ و طالبات کا جوش و خروش قابلِ دید

آئی بی اے یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے اس ماحول دوست سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عملی شمولیت سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

طلبہ نے چیئرمین فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، دریا خان پتافی اور ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی کو اجرک اور آزادی نشانی کے تحفے بھی پیش کیے۔

ریحان ہمدانی کی خدمات کو سراہا گیا

طلبہ کی جانب سے شجرکاری مہم کے بہترین انتظامات پر ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی خدمات پر خراجِ ت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی