گڈاپ ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار سے حاجی علی احمد جوکھیو کی خصوصی ملاقات

Gadap Town Chairman Tariq Aziz Baloch Meets Haji Ali Ahmed Jokhio | Reviews Development Projects
Gadap Town Chairman Tariq Aziz Baloch and Municipal Commissioner Ahmed Yar meeting with Haji Ali Ahmed Jokhio to review development projects

کراچی — (پ ر)

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار سے پی ایس 85 کے صدر حاجی علی احمد جوکھیو نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں یونین کونسل شاہ مرید، گڈاپ، اور درسانو چھنو میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ خاص طور پر واٹر سپلائی اسکیم، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ڈسپنسری کی مرمت، سڑکوں کی بہتری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عوامی مسائل کی نشاندہی

صدر حاجی علی احمد جوکھیو نے ملاقات میں عوامی مسائل اور دیگر امور کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گڈاپ کے ہر علاقے کو بنیادی سہولیات میسر ہوں۔ عوام کے مسائل کا حل عملی اقدامات سے ممکن ہے، اور میں خود ان اسکیموں کی نگرانی کر رہا ہوں تاکہ ہر کام معیاری اور بروقت مکمل ہو۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا عزم

انہوں نے کہا کہ ہم کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ ہماری پالیسی شفافیت، خدمت، اور میرٹ پر مبنی ہے۔ گڈاپ ٹاؤن کی ترقی عوام کے تعاون اور اجتماعی کاوشوں سے ہی ممکن ہے۔ ہم ہر سیاسی و سماجی نمائندے کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں تاکہ ہر یوسی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔

میونسپل کمشنر احمد یار کا بیان

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جا رہا ہے اور ہم باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں کہ کام معیار کے مطابق مکمل ہوں۔ عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔

ملاقات میں شریک شخصیات

اس موقع پر پی ایس 84 کے صدر مرتضیٰ یار محمد بلوچ، پی ایس 84 جنرل سیکریٹری حاجی منظور بلوچ، کونسل ممبر رفیق جوکھیو، ممبر حاجی عیسیٰ بلوچ، ممبر سلیم میمن، ممبر عبدالستار جوکھیو، ممبر علی محمد گبول، ممبر دانش بُرفت، ممبر امین دین جوکھیو، اقلیتی ممبر سنی مسیح، سپرنٹنڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری، سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، (اے ای ای) وسیم آرائیں، علاقائی معززین محمد حسن مینگل، پی ایس چیئرمین لعل جان بنی اور دیگر موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی