کراچی (اسٹاف رپورٹر):
کراچی کے معروف صحافی، دانشور، اور علم و ادب کے داعی اورنگزیب شہزاد طویل صحافتی خدمات کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات پر سیاسی، صحافتی اور ادبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر فرمان علی خادم اور مسلم لیگ (ن) سندھ شعبہ خواتین کی ترجمان لبنیٰ عروج نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ:
"علم و شعور کا ایک روشن چراغ بجھ گیا ہے، اورنگزیب شہزاد کی صورت میں کراچی نے ایک باوقار، مثبت سوچ رکھنے والا، باخبر اور ذمہ دار صحافی کھو دیا ہے۔"
فرمان علی خادم نے کہا کہ مرحوم کی صحافت میں خدمات، علم و ادب سے محبت اور معاشرتی شعور بیدار کرنے کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وہ نہ صرف ایک باوقار صحافی تھے بلکہ نوجوان صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ بھی۔
ترجمان لبنیٰ عروج نے کہا:
"ہم اورنگزیب شہزاد کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ آمین"
مرحوم کی علمی، ادبی اور صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ:
"وہ ایک روشن سوچ اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے، ان کا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔"