کراچی: وزیرِاعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی راج ویر سنگھ سوڈھا کی پولیو مہم میں شرکت، 20 سے زائد انکاری کیسز حل

کراچی: وزیرِاعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی راج ویر سنگھ سوڈھا کی پولیو مہم میں شرکت، 20 سے زائد انکاری کیسز حل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) |
Rajveer Singh Sodha participates in Karachi Polio Campaign

وزیرِاعلیٰ سندھ کے انسانی حقوق سے متعلق معاونِ خصوصی راج ویر سنگھ سوڈھا نے ملیر میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو، ان کی ٹیم اور کوآرڈینیٹر نازیا ناز نے انہیں ضلع میں جاری پولیو مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ویکسینیشن کی شرح، پولیو کیسز کی صورتحال اور ان خاندانوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے تھے۔

Polio workers visiting homes in Karachi

بریفنگ کے بعد معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق، ڈپٹی کمشنر، محکمہ انسانی حقوق کے افسران، فیلڈ اسٹاف، ڈی ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈاکٹروں کے ہمراہ ان علاقوں کا دورہ کیا گیا جہاں انکاری کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ٹیم نے گھر گھر جا کر لوگوں سے ملاقات کی، ان کے خدشات سنے اور انہیں قائل کرکے مہم میں شامل ہونے پر آمادہ کیا۔

Rajveer Singh Sodha giving polio drops to children

معاونِ خصوصی راج ویر سنگھ سوڈھا نے خود بھی گھروں کا دورہ کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں حصہ لیا، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد انکاری کیسز حل کیے گئے اور بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔

راج ویر سنگھ سوڈھا نے ڈپٹی کمشنر ملیر، انتظامی ٹیم اور فرنٹ لائن پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ “پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کا کردار اہم ہے۔ یہ جدوجہد تبھی کامیاب ہو سکتی ہے جب سب لوگ مل کر، تسلسل اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں۔”

انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کا عزم ہے کہ مشترکہ اور سنجیدہ کوششوں کے ذریعے صوبے کو جلد پولیو سے پاک بنایا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی