کراچی میں پولیو ویکسی نیشن کا عمل بند، عمرہ زائرین مشکلات کا شکار

کراچی میں پولیو ویکسی نیشن کا عمل بند، عمرہ زائرین مشکلات کا شکار Health workers suspend polio vaccination across Karachi districts as citizens face difficulties obtaining vaccination certificates for Umrah.

کراچی — نمائندہ خصوصی

کراچی کے تمام اضلاع میں اچانک پولیو ویکسی نیشن کا عمل بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث عمرہ پر جانے والے زائرین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ضلعی دفاتر کے باہر عمرہ زائرین سے پولیو آئی ڈی کے اجراء کے لیے رشوت طلب کیے جانے کی سنگین شکایات موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے عملے کو 200 سے 500 روپے تک رشوت دینا پڑ رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بالخصوص ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور کیماڑی میں صورتحال سنگین ہو چکی ہے جہاں پولیو ویکسی نیشن مراکز بند ہیں اور لوگ رشوت دے کر جعلی یا غیرقانونی طور پر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

"مجھے پولیو آئی ڈیز بند ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، میں صبح فوری میٹنگ طلب کر رہا ہوں، تحقیقات کی جائیں گی کہ پولیو آئی ڈیز کیوں بند ہیں۔"
— ڈاکٹر راج کمار، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) کے ذرائع کے مطابق ضلعی دفاتر میں منظم انداز سے پیسے لیے جا رہے ہیں اور شکایات بڑھنے پر تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

شہریوں نے وزیرِ صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بدعنوانی کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ عمرہ زائرین کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے۔

- اختتام -

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی