پی ایس کیو سی اے ہیڈکوارٹر کراچی میں اجلاس — ڈی جی ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول کا ناقص مصنوعات کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان

پی ایس کیو سی اے ہیڈکوارٹر کراچی میں اجلاس — ڈی جی ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول کا ناقص مصنوعات کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان

کراچی، 20 اکتوبر 2025 — اسٹاف رپورٹر | Peoples TV Pakistan

Dr. Syeda Zia Batool chairing PSQCA meeting at Karachi headquarters

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول کی زیرِ صدارت پی ایس کیو سی اے ہیڈ آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں معیار کے فروغ اور مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکریٹری پی ایس کیو سی اے اے کے رند، متعلقہ ڈائریکٹرز اور تمام ڈائریکٹوریٹس کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی جی نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ملازمین سے تکنیکی پیش رفت اور موجودہ سرگرمیوں پر بریفنگ لی۔

Dr. Syeda Zia Batool Visiting PSQCA at Karachi headquarters
“پی ایس کیو سی اے صرف ایک ریگولیٹری ادارہ نہیں بلکہ ملک کی معاشی ترقی کا اہم محرک ہے۔ ہمارا مشن پائیدار معیارات قائم کر کے بین الاقوامی سطح پر ‘میڈ اِن پاکستان’ مصنوعات پر اعتماد بحال کرنا ہے۔”

انہوں نے زور دیا کہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور ناقص مصنوعات کے لیے مارکیٹ میں کسی قسم کی گنجائش نہیں ہوگی۔ ڈی جی نے واضح ہدایت دی کہ مارکیٹ سرویلنس، انسپکشن، اور انفورسمنٹ سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔

Dr. Syeda Zia Batool chairing PSQCA meeting at Karachi headquarters

انہوں نے صنعتی شعبے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے، لازمی معیارات کے نفاذ کو یقینی بنانے، اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق نئے معیارات کی تیاری کی رفتار بڑھانے کی تاکید کی۔

Dr. Syeda Zia Batool talking about PSQCA meeting at Karachi headquarters

آخر میں ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی ٹیسٹنگ، انسپکشن، اور سرٹیفکیشن صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ پی ایس کیو سی اے پاکستان میں معیار و معیارات کی حقیقی نگہبان ثابت ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی