44ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

Pakistan Pavilion Opens at 44th Sharjah International Book Fair 2025
Pakistan Pavilion inauguration at Sharjah International Book Fair 2025

دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب حسین محمد نے آج شارجہ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 44ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ ہال نمبر 6 – اسٹینڈ N1 میں قائم پاکستان پویلین ملک کے بھرپور ادبی ورثے اور اشاعتی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔

Visitors exploring Pakistan Pavilion book collections at SIBF 2025

پاکستان کے معروف پبلشرز، جن میں قدرت اللہ پبلیکیشنز — جو قرآنِ کریم کی معیاری اشاعتوں کے لیے مشہور ہے — ضیاء القرآن پبلیکیشنز، اور پیرا ماؤنٹ بکس شامل ہیں، اس سال کے عالمی شہرت یافتہ ادبی میلے میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں۔

قونصل جنرل نے اس موقع پر پاکستانی پبلشرز کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر جیسے عالمی پلیٹ فارمز پاکستان کی ادبی روایات، ثقافتی اقدار اور تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

Consul General Hussain Muhammad visiting international pavilions at SIBF 2025

جناب حسین محمد نے شارجہ کے حکمران عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی فنون، ثقافت اور علم کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے عرب امارات کے دیگر سرکاری پویلینز، جیسے مملکتِ سعودی عرب، سلطنتِ عمان، حکومتِ شارجہ، اور ابو ظہبی کے پویلینز کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے اردو ورلڈ بکس کے سربراہ سرمد خان کی کاوشوں کو بھی سراہا، جنہوں نے پاکستانی ادب اور مطبوعات کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اسٹال قائم کیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ پاکستان پویلین کا دورہ کریں اور وہاں موجود ادبی شاہکاروں سے لطف اندوز ہوں۔

Books, publishers, and literary displays at Pakistan Pavilion SIBF 2025

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان — دبئی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی