Peoples Tv Pakistan

نیو کراچی ٹاؤن میں 18 ریٹائرڈ ملازمین میں 61,96,248 روپے کے چیک تقسیم

New Karachi Town Distributes Cheques to 18 Retired Employees

ریٹائرڈ ملازمین ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں، ان کے واجبات کی بروقت ادائیگی اولین ترجیح ہے

مورخہ: 18 دسمبر 2025

Chairman New Karachi Town Muhammad Yousuf distributing cheques to retired employees

نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے مونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن منور حسین ملاح کے ہمراہ ریٹائر ہونے والے 18 ملازمین میں اکسٹھ لاکھ چھینانوے ہزار دو سو اڑتالیس روپے کے چیک تقسیم کیے۔ یہ رقم لیو انکیشمنٹ کی مد میں ادا کی گئی۔

تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن سندھ کے ان بڑے ٹاؤنز میں شامل ہے جہاں ملازمین کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جس کے باعث مالی چیلنجز بھی زیادہ ہوتے ہیں، تاہم ٹاؤن انتظامیہ نے ہمیشہ ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ ملازمین کے حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنایا ہے۔

“ریٹائر ہونے والے ملازمین خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ نیو کراچی ٹاؤن کی خدمت میں گزارا۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد دفاتر کے چکر لگائے۔”
— چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

چیئرمین محمد یوسف نے بتایا کہ ٹاؤن میں ہر ماہ اوسطاً 15 سے 18 ملازمین ریٹائر ہوتے ہیں اور انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ تمام واجبات بروقت ادا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ عہدہ سنبھال کر آئے تو صورتحال نہایت خراب تھی، تنخواہیں 20 سے 25 دن کی تاخیر سے ادا کی جاتی تھیں اور کئی ملازمین کے واجبات سالوں سے زیر التوا تھے، مگر آج صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔

“آج نیو کراچی ٹاؤن میں ملازمین کی تنخواہوں اور پواجبات کی مد میں ایک روپیہ بھی بقایا نہیں۔”
— چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں سالانہ اضافے کے باوجود فنڈز بروقت جاری نہیں ہوتے، لیکن اس کے باوجود نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ نے ملازمین کو مکمل تنخواہیں ادا کیں اور ساتھ ہی ترقیاتی کام بھی جاری رکھے۔ واٹر پارکس، پارکس کی تعمیر، سڑکوں کی بحالی، پیور بلاک کی تنصیب اور گلیوں کی ترقی کا عمل بلا تعطل جاری رہا۔

اس موقع پر مونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن منور حسین ملاح نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی ملازم کی ریٹائرمنٹ سے قبل تمام کاغذی کارروائی مکمل کر لی جائے تاکہ ادائیگی میں تاخیر نہ ہو۔

“ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو کسی قسم کی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ باعزت انداز میں اپنی رقوم حاصل کریں۔”
— مونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن منور حسین ملاح

تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین نے واجبات کی بروقت ادائیگی پر چیئرمین اور ٹاؤن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

رپورٹ: Peoples TV Pakistan

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی