Peoples Tv Pakistan

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Chairman New Karachi Town Muhammad Yousuf Inspects Development Works | Peoples TV

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

یو سی 2 گلشنِ سعید میں پیور بلاک منصوبے کی تکمیل، 30 گلیاں بہتر سہولت اور جدید انفراسٹرکچر سے آراستہ

مورخہ: 17 دسمبر 2025
Chairman New Karachi Town Muhammad Yousuf inspecting development work

نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں کا تفصیلی دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے یونین کونسل نمبر 2 گلشنِ سعید میں مکمل ہونے والے پیور بلاک منصوبے کا معائنہ کیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، ٹاؤن افسران، متعلقہ یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور دیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔

“نیو کراچی ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں، ہم عوام کو ان کے دروازے پر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف ”

چیئرمین محمد یوسف نے بتایا کہ ٹاؤن میں سیوریج کے فرسودہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے نئی سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، پینے کے پانی کی لائنوں کی مرمت اور نئی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ بوسیدہ نالوں کی دیواروں کی مرمت بھی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں 600 گلیوں میں پیور بلاک لگانے کا بڑا ترقیاتی منصوبہ جاری ہے، جس کے تحت تمام یونین کونسلوں میں مرحلہ وار کام مکمل کیا جا رہا ہے، جبکہ یونین کونسل نمبر 2 گلشنِ سعید میں تقریباً 30 گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔

“بلدیاتی اداروں کا اصل مقصد عوامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنا ہے، ہماری سیاست اقتدار کے لیے نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لیے ہے۔ محمد یوسف

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے کہا کہ محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود نیو کراچی ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن بنانے کے لیے انتظامیہ اور عوامی نمائندے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے اور یہی اعتماد آج عملی ترقیاتی کاموں کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔

دورے کے دوران علاقہ مکینوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ترقی کا یہ سلسلہ مزید تیز ہوگا۔

Report by Peoples TV

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی