چیئرمین ہمایوں خان تمام مصلحتوں اور تفریق سے بالاتر، ہر طبقے اور مسلک میں یکساں مقبول

Chairman Mauripur Town Humayun Muhammad Khan inspects sanitation work in UC-6

کراچی: ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین ہمایوں محمد خان نے یوسی 6 محمدی کالونی میں واقع جامع مسجد اصحابِ صفاء کے اطراف جاری صفائی ستھرائی، مین ہول کے ڈھکنوں کی تنصیب اور نالوں کی صفائی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے فوری طور پر جراثیم کش چونے کے چھڑکاؤ کی ہدایت بھی جاری کی۔

Chairman Mauripur Town Humayun Muhammad Khan inspecting sanitation work near Jamia Masjid Ashab-e-Safa

دورے کے موقع پر میونسپل کمشنر جاوید قمر، ٹاؤن کے متعلقہ افسران اور یوسی وائس چیئرمین محمد حسن بھی چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین ہمایوں محمد خان نے کہا:

"ہم ماڑی پور ٹاؤن کے عوام کی خدمت بلا رنگ و نسل اور بلا تفریق کر رہے ہیں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی فرقے، مذہب یا سیاسی جماعت سے ہو، ہم سب کو ایک ہی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا:

"میری بھرپور کوشش ہے کہ محدود وسائل کے باوجود ماڑی پور کے عوام کو تمام بنیادی بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے روزمرہ معمولات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے، یہ میرے لوگ ہیں اور ان کی خوشی ہی میری خوشی ہے۔"
Drain cleaning and lime spray work in UC-6 Muhammadi Colony Mauripur Town

علاقے کے مکینوں اور بالخصوص جامع مسجد اصحابِ صفاء کے منتظمین نے چیئرمین ہمایوں محمد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایسا چیئرمین ملا ہے جو عوامی مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتا ہے اور ہر اچھے برے موقع پر خود عوام کے درمیان موجود رہ کر مسائل کو موقع پر حل کرتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ماڑی پور ٹاؤن میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا یہ سلسلہ اسی جذبے اور رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی