چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا گرلز ڈگری کالج اور بلدیاتی اسکول کا دورہ، اسپورٹس گالا میں شرکت

Chairman New Karachi Town Muhammad Yousuf visits Girls Degree College and Municipal School

مورخہ: 15 جنوری 2026ء

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، سیکٹر 11-I کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کالج میں منعقدہ اسپورٹس گالا میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ بلدیاتی اسکول دوست محمد فیضی، سیکٹر 8 میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

Chairman New Karachi Town Muhammad Yousuf attending sports gala at Girls Degree College Sector 11-I

اس موقع پر انجینئر بی اینڈ آر فیصل صغیر اور انچارج روڈ کٹنگ نادر شاہ بھی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کے ہمراہ موجود تھے۔ اسپورٹس گالا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کالج انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا:

"غیر نصابی سرگرمیاں، خصوصاً کھیل، بچوں اور بچیوں کی ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے لیے نہایت ضروری ہیں، اور ایسے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔"

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث نوجوان نسل کھیلوں سے دور ہوتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، سیکٹر 11-I کی پرنسپل اور انتظامیہ کو کامیاب اسپورٹس گالا کے انعقاد پر مبارکباد دی اور خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگرام ہر سال باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں۔

بعد ازاں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ٹاؤن افسران کے ہمراہ گورنمنٹ بلدیاتی اسکول دوست محمد فیضی، سیکٹر 8 میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔

"تعلیمی اداروں میں معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور تعمیراتی کاموں میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی