Peoples Tv Pakistan

الخدمت سندھ ریجن کے تحت حیدرآباد میں بنوقابل کی افتتاحی تقریب

Bano Qabil IT Training Program Inaugurated in Hyderabad by Alkhidmat Sindh Bano Qabil IT training program inauguration ceremony in Hyderabad Sindh

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیرِ اہتمام فری آئی ٹی ٹریننگ پروگرام بنوقابل کی افتتاحی تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں تعلیمی، سماجی اور تنظیمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں باعزت روزگار اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ بنوقابل پروگرام نوجوان نسل کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے، جو انہیں تعلیم اور ہنر کے ذریعے روشن مستقبل فراہم کرے گا۔

“الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں ڈیجیٹل اسکلز کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اور حیدرآباد، جامشورو اور قرب و جوار کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان بچے اور بچیاں اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔”
— انجینئر عمر فاروق
Alkhidmat Foundation Sindh officials addressing Bano Qabil inauguration ceremony

اس موقع پر سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد انجینئر حافظ طاہر مجید نے کہا کہ بنوقابل پروگرام نہ صرف بے روزگاری کے مسئلے کے حل میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ حیدرآباد کے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

تقریب میں ضلعی صدر نعیم عباسی، جنرل سیکرٹری سلیم خان، سابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ناصر شیخ، جی سی یونیورسٹی المنائی کے صدر ڈاکٹر اشفاق قریشی، گسٹا کے ڈویژنل صدر محمود چوہان اور تنظیم اساتذہ کے پروفیسر رئیس منصوری سمیت دیگر سماجی و تعلیمی شخصیات نے بھی خطاب کیا اور پروگرام کو خوش آئند قرار دیا۔

Participants attending Bano Qabil free IT courses launch event in Hyderabad

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بنوقابل پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز، عملی تربیت اور مستقبل میں روزگار سے جوڑنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

واضح رہے کہ اب تک ملک بھر میں 75 ہزار سے زائد افراد بنوقابل پروگرام کے تحت فری آئی ٹی ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ سے زائد نوجوان اس وقت مختلف آئی ٹی کورسز میں زیرِ تربیت ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی