Peoples Tv Pakistan

پرنس کمپلیکس، کلفٹن میں رہائشیوں کا احتجاج ریزڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر پر ہراسانی اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے الزامات

Residents Protest in Karachi’s Prince Complex, Allegations of Harassment and Abuse of Authority Against Association President
کراچی — اسٹاف رپورٹر
Residents protest at Prince Complex in Clifton Karachi over alleged harassment by welfare association president

پرنس کمپلیکس، کلفٹن میں رہائشیوں کا احتجاج
ریزڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر پر ہراسانی اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے الزامات

کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم پرنس کمپلیکس کے رہائشیوں نے ریزڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شری چند بھگوان داس کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

متاثرہ رہائشی ہیرا نند کندنانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ذاتی رنجش کی بنیاد پر ان کے خلاف متعدد مبینہ طور پر جھوٹی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

"ہمیں ذہنی اذیت دینے کے لیے کبھی گاڑی پر خراشیں ڈلوائی جاتی ہیں اور کبھی گھر کے باہر کچرا پھینکوایا جاتا ہے۔"
— ہیرا نند کندنانی (متاثرہ رہائشی)

متاثرہ فریق کے مطابق، ایسوسی ایشن کے صدر مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے عہدے پر آئے اور اب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

Residents protest at Prince Complex in Clifton Karachi over alleged harassment by welfare association president

الزامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شری چند بھگوان داس محکمہ صحت سندھ میں بطور سینئر ٹیکنیکل آفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اختر کالونی میں “جنت میڈیکل سنٹر” کے نام سے مبینہ طور پر غیر رجسٹرڈ اسپتال بھی چلا رہے ہیں۔

"اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔"
— علاقہ مکین

تاہم مذکورہ الزامات کے حوالے سے شری چند بھگوان داس کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔ خبر کی اشاعت تک ان سے رابطے کی کوشش جاری تھی۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لے کر معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ رہائشیوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا سکے۔

نوٹ: اس خبر میں شامل تمام الزامات متاثرہ فریق اور مقامی ذرائع کے بیانات پر مبنی ہیں۔ متعلقہ شخص کا مؤقف موصول ہونے کی صورت میں اسے بھی شائع کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی