Peoples Tv Pakistan

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کا اہم اجلاس، رمضان انتظامات کا جائزہ

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کا اہم اجلاس، رمضان المبارک کے خصوصی انتظامات کا جائزہ

Chairman Tariq Aziz Baloch presiding over meeting at Gadap Town Office regarding Ramadan arrangements and municipal services

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں کونسل ممبران اور مختلف محکمہ جاتی افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں افسر مالیات افتخار حسین دایو بھی موجود تھے۔

اجلاس میں تمام منتخب کونسل ممبران نے اپنے اپنے یونین کونسلز کے مسائل، جاری ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی، پانی کی فراہمی، سیوریج نظام اور اسٹریٹ لائٹس کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ممبران نے مقامی ضروریات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

رمضان المبارک کے خصوصی انتظامات

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر خصوصی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی، سحری و افطار کے اوقات میں پانی کی بلا تعطل فراہمی، سیوریج لائنوں کی صفائی، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

"رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔"

— چیئرمین طارق عزیز بلوچ

میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے اپنے پیغام میں کہا:

"تمام محکمہ جاتی افسران اور عملہ رمضان المبارک کے دوران فیلڈ میں متحرک رہیں گے، ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور صفائی و پانی کی فراہمی کے نظام کی روزانہ بنیاد پر نگرانی کی جائے گی۔"

— میونسپل کمشنر محمد نواز مہر

شرکاء اجلاس

اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران اور افسران نے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ گڈاپ ٹاؤن کی ترقی اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور، جنرل سیکریٹری سٹی ایریا 85 ممبر عبدالستار جوکھیو، ممبر امن دین جوکھیو، اقلیتی ممبر سنی مسیح، ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر (M&E) نور علی جمالی، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر پنشن جلال حنیف، ڈائریکٹر پے رول کاشف اقبال، AEE وسیم آرائیں، اسسٹنٹ انجینئر ارشد بلوچ، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی ودیگر بھی موجود تھے۔


Search Description (English): Chairman Tariq Aziz Baloch chaired an important meeting at Gadap Town Office to review development works and special Ramadan arrangements including sanitation, water supply, sewerage and street lights.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی