کورنگی میں پولیس کارروائی، موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ بائیک برآمد

کورنگی کراچی میں زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ موٹرسائیکل

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)
کورنگی کے علاقے تصویر محل میں زمان ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی کورنگی، محمد طارق نواز کے مطابق دورانِ گشت تھانہ زمان ٹاؤن کی ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں محمد عزیز ولد طیب عالم اور اصغر ولد اکبر علی کو روکا، جن کی تلاشی کے دوران ایک عدد 30 بور پستول بمع ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KKH-6633) برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی