ناقص تعمیراتی مٹیریل اور کروڑوں کا گھپلا: سنجے راجا کی گرفتاری کا امکان

 مہا کرپٹ افسر سنجے راجا کی گرفتاری متوقع، محتسب اعلیٰ کا سخت نوٹس

"سندھ کے محکمہ اقلیتی امور میں کرپشن کیس، ایگزیکٹو انجنیئر سنجے راجا کی گرفتاری کے امکانات – میرپورخاص شمشان گھاٹ میں ناقص تعمیرات کی شکایت"



کراچی (خصوصی رپورٹ: ظہور احمد سروہی)
محکمہ اقلیتی امور سندھ کے ایگزیکٹو انجنیئر سنجے راجا پر شمشان گھاٹ میرپورخاص کی تعمیرات میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے اور کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ شہری کرشن لال کی جانب سے محتسب اعلیٰ میرپورخاص کو باقاعدہ شکایت موصول ہوئی، جس میں سنجے راجا پر سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور گھپلے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔


 

"محکمہ اقلیتی امور سندھ کے انجنیئر سنجے راجا کے خلاف میرپورخاص کے شمشان گھاٹ کی ناقص تعمیرات پر محتسب اعلیٰ کا نوٹس پیپر"محتسب اعلیٰ میرپورخاص نے سنجے راجا کو متعدد بار طلب کیا، مگر وہ نہ تو پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی تحریری جواب جمع کرایا۔ اس غیر سنجیدہ رویے پر محتسب اعلیٰ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سنجے راجا آج عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے۔ نوٹس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ عدم پیشی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

 

دوسری جانب  جب سیکریٹری محکمہ اقلیتی امور انجم اقبال جمانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مؤقف دینے سے گریز کرتے ہوئے معاملے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی، جو بیوروکریسی میں پایا جانے والا عام رویہ بن چکا ہے۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی