دبئی میں میر نادر مگسی کے جنم دن اور تھل جیپ ریس کی کامیابی پر شاندار تقریب کا انعقاد
دبئی (نمائندہ پیپلز ٹی وی پاکستان) — پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر نادر خان مگسی کی سالگرہ اور میر عامر علی خان مگسی کی تھل جیپ ریلی میں شاندار کامیابی کے حوالے سے دبئی میں ایک پروقار اور خوشگوار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا اہتمام نور مگسی نے کیا، جو میر نادر خان مگسی اور عامر خان مگسی کے پرسنل سیکریٹری اور پیپلز پارٹی گلف کے جوائنٹ سیکریٹری ہیں۔ اس تقریب میں پیپلز پارٹی گلف کے رہنماؤں، سماجی شخصیات اور مگسی برادری کے معروف افراد نے شرکت کی۔
شرکاء نے میر نادر خان مگسی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو بھرپور سراہا۔ اسی موقع پر تھل جیپ ریس میں میر عامر علی خان مگسی کی شاندار کارکردگی پر بھی خوشی کا اظہار کیا گیا۔
تقریب میں شامل نمایاں شخصیات میں ملک اسلم، نثار محمود خٹک، ڈاکٹر سلیم شیخ، محمد کمال مگسی، ڈاکٹر شبیر صدائو، مشیق علی مگسی، نیا ز حسین کوسو، محمد حنیف مگسی، صاقب شیخ، شاہ جہان مگسی، رئیس امداد سیرو بلوچ، ایاذ مگسی اور فیاض مگسی شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میر نادر خان مگسی اپنی دیانت دار قیادت، عوامی خدمت اور اتحاد کی علامت ہیں، جبکہ میر عامر علی خان مگسی نے تھل ریس میں بہترین کارکردگی دکھا کر مگسی قبیلے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر میزبان نور مگسی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن نہ صرف محبت اور عقیدت کا اظہار ہے بلکہ میر نادر خان مگسی کی قیادت پر ہمارے اعتماد اور وابستگی کی علامت بھی ہے۔
Peoples TV Pakistan — نمائندہ