Peoples Tv Pakistan

مسیحی برادری کی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، چیئرمین ماڑی پور ٹاؤن ہمایوں محمد خان

Chairman Maripur Town Visits Churches, Appreciates Christian Community Services

کراچی: ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین ہمایوں محمد خان نے میونسپل کمشنر جاوید قمر کے ہمراہ ماڑی پور ٹاؤن میں موجود چرچز اور مسیحی برادری کے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Chairman Maripur Town Humayun Muhammad Khan visiting churches and Christian areas on Christmas

چیئرمین ماڑی پور ٹاؤن ہمایوں محمد خان نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر مسیحی آبادیوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے مسیحی برادری کے عمائدین، چرچ انتظامیہ اور منتظمین سے ملاقات بھی کی۔

دورے کے موقع پر چیئرمین نے مسیحی برادری کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات میونسپل کمشنر جاوید قمر کو دیے۔ انہوں نے عبادت گاہوں کے اطراف موجود جھاڑیوں اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت بھی جاری کی اور تمام متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ کرسمس کے موقع پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

“ہمارے مسیحی بھائیوں کی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،”
— چیئرمین ماڑی پور ٹاؤن ہمایوں محمد خان

چیئرمین ہمایوں محمد خان نے عمائدین، پادریوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام اقلیتی جماعتیں اور تمام مذاہب کے ماننے والے ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم بلا امتیاز رنگ و نسل، ماڑی پور ٹاؤن کے تمام شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Chairman Maripur Town Humayun Muhammad Khan visiting churches and Christian areas
“کرسمس مسیحی برادری کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، اس موقع پر بلدیاتی سہولیات میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں ہونی چاہیے،”
— چیئرمین ماڑی پور ٹاؤن

انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ وہ یہ تہوار خوشگوار ماحول میں منا سکیں۔

آخر میں وہاں موجود چرچ کے منتظمین اور پادریوں نے چیئرمین ہمایوں محمد خان اور میونسپل کمشنر جاوید قمر کا بہترین انتظامات اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کسی عوامی نمائندے نے اس طرح عملی طور پر تعاون نہیں کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی