جناح ٹاؤن میں مختلف کمیونیٹیز کے درمیان اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کے لیے یونٹی واک کا انعقاد
جناح ٹاؤن میں مختلف کمیونیٹیز کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک شاندار یونٹی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر یوسی چیئرمین جنید مکاتی، کونسلرز، معززینِ علاقہ، مختلف کمیونیٹیز کے نمائندگان، ڈائریکٹر ایجوکیشن زاہد بن خلیل، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فاروقی، جناح ٹاؤن کے اساتذہ اور اسکولوں کے سینکڑوں طلباء نے بھرپور شرکت کی۔
یونٹی واک کا آغاز جوہر پارک متصل یوسی آفس یوسی 8 سے ہوا، جو ٹبہ سرکل اور ٹیپو سلطان روڈ سگنل سے ہوتی ہوئی دوبارہ جوہر پارک پر اختتام پذیر ہوئی۔
تقریب کے دوران جوہر پارک میں تائیکوانڈو کے طلباء نے جسمانی فٹنس، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کے فروغ کے لیے تائیکوانڈو کا عملی مظاہرہ پیش کیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔
اس موقع پر ایک معروف طبلہ آرٹسٹ نے طبلہ بجا کر فنِ موسیقی کا خوبصورت مظاہرہ بھی پیش کیا، جس سے تقریب کی فضا مزید خوشگوار اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور ہو گئی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے حلوہ پوری کے ناشتے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔
— چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع
شرکاء نے یونٹی واک کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرتی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔