Peoples Tv Pakistan

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کا یونین کونسل 1 مائی گاڑی میں جاری سڑک کی تعمیر کا دورہ

Chairman Manghopir Town Haji Nawaz Ali Brohi Inspects Road Construction in UC 1 Mai Gaari

ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کا جائزہ، عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایت

Chairman Manghopir Town Haji Nawaz Ali Brohi inspecting road construction work in UC 1 Mai Gaari Karachi
چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی سڑک کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے یونین کونسل 1 مائی گاڑی میں کلک (KLIK) کے تعاون سے جاری سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا تفصیلی اور جامع دورہ کیا۔ دورے کا مقصد علاقے میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں، کام کے معیار کا جائزہ لینا اور عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانا تھا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر منگھوپیر ٹاؤن احمد یار، وائس چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن رانا محمد عارف، متعلقہ محکموں کے افسران، انجینئرز اور دیگر پارٹی نمائندگان بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے مائی گاڑی میں زیرِ تعمیر سڑک کے ہر مرحلے کا نہایت باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے سڑک کی بنیاد، لیولنگ، کارپیٹنگ اور استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی کو خود جانچا اور متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی۔

"ترقیاتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ناقص کام عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔" — حاجی نواز علی بروہی، چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن

چیئرمین کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مائی گاڑی کے علاقے میں تقریباً دو کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا بڑا حصہ ماشاءاللہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ باقی ماندہ کام تیزی سے جاری ہے۔ انشاءاللہ چند ہی دنوں میں سڑک کی تعمیر مکمل کر کے اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف علاقے کے مکینوں کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت حاصل ہو گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا اور گرد و غبار و ٹریفک کے مسائل میں واضح کمی آئے گی۔

"کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو اولین ترجیح دی جائے، کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔" — حاجی نواز علی بروہی

حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوامی وسائل کا درست، شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی مجموعی ترقی میری اولین ترجیح ہے اور سڑکوں، سیوریج، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاکہ عوام کو بہتر معیارِ زندگی فراہم کیا جا سکے۔

دورے کے اختتام پر چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے علاقے کے مختلف حصوں کا مزید معائنہ بھی کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منگھوپیر ٹاؤن میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور عوام کے اعتماد پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی