Peoples Tv Pakistan

صوبائی سہ فریقی ٹاسک فورس برائے بنیادی اصول اور رائٹس ایٹ ورک (FPRW) کا پہلا اجلاس

صوبائی سہ فریقی ٹاسک فورس برائے بنیادی اصول اور حقوقِ کارگاہ کا پہلا اجلاس

صوبائی سہ فریقی ٹاسک فورس برائے بنیادی اصول اور حقوقِ کارگاہ (FPRW) کا پہلا اجلاس

باعزت روزگار، سماجی انصاف اور محنت کشوں کے بنیادی حقوق کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ

کراچی: 02 جنوری

صوبائی سہ فریقی ٹاسک فورس برائے بنیادی اصول اور حقوقِ کارگاہ کا اجلاس سیسی ہیڈ آفس کراچی
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میں صوبائی سہ فریقی ٹاسک فورس برائے FPRW کا پہلا اجلاس

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے ہیڈ آفس کراچی میں صوبائی سہ فریقی ٹاسک فورس برائے بنیادی اصول اور حقوقِ کارگاہ (Fundamental Principles and Rights at Work – FPRW) کا پہلا (Maiden) اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری محنت سندھ اسد اللہ ابڑو نے کی۔

اجلاس میں کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، ڈائریکٹر لیبر و سیکرٹری ٹاسک فورس ار ایس سجنانی، ریجنل ڈائریکٹر سید اطہر علی شاہ، لا آفیسر لیبر ڈیپارٹمنٹ، وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ سمیت سیسی کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ محکمہ زراعت، بلدیات، سماجی بہبود، محکمہ ترقیِ خواتین، ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان اور مختلف محنت کش تنظیموں کے نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس کو صوبہ سندھ میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ محنت کشوں کے حقوق اور لیبر اسٹینڈرڈز کے مؤثر نفاذ کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔ ٹاسک فورس کے اراکین نے بنیادی اصولوں اور حقوقِ کارگاہ کے فروغ، نفاذ اور نگرانی کے لیے مختلف حکمتِ عملیوں پر تفصیلی غور کیا۔

اجلاس کے دوران زرعی شعبے، خصوصاً کپاس کے شعبے میں کام کرنے والے محنت کشوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ٹاسک فورس نے اس امر پر اتفاق کیا کہ نچلی سطح تک محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید متعلقہ محکموں کو اس عمل میں شامل کیا جائے اور جامع پالیسی فریم ورک اور عملی منصوبے ترتیب دیے جائیں۔

"حکومت سندھ باعزت روزگار، سماجی انصاف اور محنت کشوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔" — اسد اللہ ابڑو، صوبائی سیکرٹری محنت سندھ

زرعی محنت کشوں کے نمائندگان نے صوبائی سہ فریقی ٹاسک فورس کے قیام اور پہلے اجلاس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہدفی پالیسیوں اور عملی منصوبوں کی بدولت صوبے بھر میں زرعی محنت کشوں کے کام کے حالات بہتر ہوں گے اور ان کے حقوق کا مؤثر تحفظ ممکن بنایا جا سکے گا۔

اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری محنت سندھ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں حکومت، آجر اور محنت کش تینوں فریقین نے باہمی تعاون کے ذریعے بنیادی محنت کش حقوق، باعزت روزگار اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے 9 ستمبر 2025 کو ایک باضابطہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے توثیق شدہ کنونشنز کی روشنی میں سہ فریقی ٹاسک فورس برائے FPRW اور ڈیسنٹ ورک قائم کی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی