دبئی، متحدہ عرب امارات — 5 فروری 2026
دبئی میں قائم معروف رئیل اسٹیٹ ایڈوائزری ادارے ون بروکر گروپ (One Broker Group) کی موجودہ سیلز آرڈر بک 29 ارب درہم سے تجاوز کر چکی ہے، جو متحدہ عرب امارات کی تیزی سے ترقی کرتی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ادارے کو نمایاں اور قائدانہ مقام فراہم کرتی ہے۔
ون بروکر گروپ اس وقت مجموعی طور پر 16 بڑے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے، جن میں 12 رہائشی و کمرشل رئیل اسٹیٹ منصوبے اور 4 لگژری ہاسپیٹیلٹی منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی مجموعی ڈیولپمنٹ ویلیو 20 ارب درہم جبکہ ہاسپیٹیلٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی مالیت 9 ارب درہم تک پہنچ چکی ہے۔
ون بروکر گروپ دبئی اور راس الخیمہ میں JW Marriott، W Hotels، DoubleTree by Hilton اور The Luxury Collection جیسے عالمی شہرت یافتہ برانڈز کے ساتھ مل کر لگژری ہاسپیٹیلٹی منصوبوں کی خصوصی مارکیٹنگ کر رہا ہے۔
ادارے کی شاندار کامیابی متحدہ عرب امارات خصوصاً دبئی اور راس الخیمہ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی مجموعی ترقی کا بھی مظہر ہے۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں زمین اور جائیداد کی لین دین کی تعداد میں 18.7 فیصد اضافہ ہو کر 215,741 تک پہنچ گئی، جبکہ مجموعی لین دین کی مالیت 30.9 فیصد اضافے کے ساتھ 686.8 ارب درہم رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں 170,453 اپارٹمنٹس کی فروخت سے 333 ارب درہم، 34,671 ولاز سے 206.9 ارب درہم، 6,086 کمرشل پراپرٹیز سے 18.2 ارب درہم جبکہ 4,466 پلاٹس کی فروخت سے 128.5 ارب درہم حاصل ہوئے۔
ون بروکر گروپ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ماسٹر آف رئیل اسٹیٹ عمر بن فاروق نے اس موقع پر کہا:
انہوں نے مزید کہا:
عمر بن فاروق کے مطابق خصوصی (Exclusive) سیلز ماڈل سے ڈیولپر کو مارکیٹنگ کے اخراجات، کیش فلو کے مسائل اور انتظامی پیچیدگیوں سے نجات ملتی ہے:
انہوں نے کہا کہ یہی ماڈل خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، کیونکہ وہ ایک مستند اور واحد ایڈوائزری ادارے پر اعتماد کرتے ہیں، جو ان کی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ون بروکر گروپ گزشتہ 12 برسوں میں 40 سے زائد رہائشی منصوبے کامیابی سے فروخت کر چکا ہے اور ہزاروں صارفین کو سرمایہ کاری، آمدن اور کیپیٹل گین میں نمایاں فوائد پہنچا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی کامیابی میں بروکریج اور ایڈوائزری اداروں کا کلیدی کردار ہے۔ 2025 کی پہلی ششماہی میں دبئی کے رئیل اسٹیٹ بروکرز نے 3.23 ارب درہم کمیشن حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دگنا ہے۔
ون بروکر گروپ آج متحدہ عرب امارات کی صفِ اول کی رئیل اسٹیٹ ایڈوائزری کمپنی بن چکا ہے، جو ڈیولپرز کو منصوبہ بندی، مارکیٹنگ، سیلز، برانڈ امیج اور مجموعی ترقیاتی حکمتِ عملی میں جامع رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔