شہدادکوٹ قتل کیس کی خبر نشر کرنے پر پیپلز ٹی وی کے چیئرمین کو قاتل کی دھمکیاں

Chairman of Peoples TV Receives Death Threats After Reporting Shahdadkot Murder Case

شہدادکوٹ قتل کیس کی خبر نشر کرنے پر پیپلز ٹی وی کے چیئرمین کو قاتل کی دھمکیاں

قمبر/شہدادکوٹ: ضلع قمبر ایٹ شہدادکوٹ کی تحصیل سجاول کے گاؤں محمد حسن کورکانی میں اپنی بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم ارشاد علی کورکانی نے واقعے کی خبر نشر کرنے والے واحد چینل پیپلز ٹی وی کے چیئرمین کو فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دی ہیں۔

Peoples TV news channel logo Pakistan
پیپلز ٹی وی — خبر نشر کرنے والا واحد چینل

قاتل کی مبینہ دھمکی

"میں نے اپنی بیوی کو قتل کیا ہے، کسی صحافی کی بہن کو نہیں مارا۔ مجھے پولیس کچھ نہیں کرسکی، خبر ہٹادو ورنہ تمہیں بھی ماردوں گا۔"

ذرائع کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر چیئرمین پیپلز ٹی وی کو فون کال کے ذریعے یہ دھمکیاں دیں اور خبر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں

حکام کو آگاہ کر دیا گیا

چیئرمین پیپلز ٹی وی نے واقعے سے متعلق ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی قمبر کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔

"معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ صحافت جرم نہیں ہے۔" — چیئرمین پیپلز ٹی وی

انہوں نے آئی جی سندھ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔

صحافتی حلقوں میں تشویش

اس واقعے کے بعد صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ صحافی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا نمائندگان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور قانون کی عملداری برقرار رکھی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی