ایران کا امریکا اور اسرائیل کو سخت ردعمل کی دھمکی، غیر معمولی طاقت استعمال کرنے کا اعلان

امریکا و اسرائیل کو ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا: ایران

Ali Larijani file photo warning US and Israel amid Iran conflict tensions
ایران کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی کی فائل فوٹو۔

تہران: ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے جواب میں ایسی طاقت استعمال کی جائے گی جس کا انہیں پہلے کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل پر میزائل حملے کیے جن سے انہیں نقصان پہنچا۔

“کل ایران نے امریکا اور اسرائیل پر میزائل داغے جس سے انہیں نقصان ہوا۔ آج ہم انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔” — علی لاریجانی

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قیادت پر حملوں کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔

حالیہ کشیدگی کا پس منظر

یہ بھی پڑھیں

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای گزشتہ روز امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ان کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی اور ملک بھر میں سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

علاقائی صورتحال کے پیش نظر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے تحمل اور سفارتی حل پر زور دیا جا رہا ہے۔


Search Description (English): Iran warns the United States and Israel of unprecedented retaliation following recent attacks, with senior official Ali Larijani signaling a powerful response amid escalating regional tensions.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی