سندھ اجرک ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر غلام مجتبیٰ قادری کا آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کے رمضان افطار پروگرام کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)
سندھ اجرک ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر غلام مجتبیٰ قادری نے آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کے افطار پروگرام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آدھار فاؤنڈیشن کے جاری تمام فلاحی منصوبوں کو سراہا اور ان کی خدمات کی تعریف کی۔
غلام مجتبیٰ قادری نے آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دونوں ادارے مل کر فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے تاکہ مستحق افراد تک زیادہ سے زیادہ مدد پہنچائی جا سکے۔
“رفاہی کام معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنتے ہیں اور اداروں کے باہمی تعاون سے خدمتِ خلق کے دائرے کو مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرام معاشرتی ہم آہنگی اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں، اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تمام فلاحی ادارے مل کر ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے عملی اقدامات کریں۔
تصویری کیپشن: آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کے رمضان افطار پروگرام کے مناظر